میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ
اخروٹ کا استعمال بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے،
یہ بات جریدے جرنل نیوٹریشن ریسرچ اینڈ پریکٹس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے
کہ روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانےسے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی ریگولیٹ کرتا ہے۔
اس کی سب سے بڑی وجہ اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہیں جوکہ آپ کے جسم میں موجود فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھا کر گلوکوز لیول کو کم کرتے ہیں۔
اس تحقیق میں تقریباََ 119 افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا ہے.