آلو‘مٹر گوشت اسپیشل بنانے کی ترکیب

تیاری کا مکمل وقت: 15 منٹ
پکانے کا وقت: 45 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے: 5 افراد
اجزاء – Ingredients
1:- گوشت 1/2کلو(کیوبز کاٹ لیں) 2:- مٹر 250گرام 3:- ٓآلو 2عدد(چھوٹے کیوبز کا ٹ لیں) 4:- ہری مرچ 4عدد(باریک کاٹ لیں) 5:- پیاز 2عدد 6:- لہسن کے جوے 4عدد(باریک سلائس کرلیں) 7:- ادرک چھوٹا ٹکڑا(باریک کاٹ لیں) 8:- دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ 9:- آٹا 1کھانے کا چمچہ 10:- زیرہ 1کھانے کا چمچہ(بھون کر کوٹ لیں) 11:- نمک حسب ذائقہ 12:- لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ 13:- ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچہ 14:- چینی 1کھانے کا چمچہ 15:- تیل 1کپ 16:- دارچینی 2اسٹک 17:- سبزالائچی 4عدد 18:- لونگ 4عدد 19:- کالی مرچ 6عدد 20:- بڑی الائچی 1عدد
تیار کرنے کی ترکیب
1:- دار چینی‘لونگ‘کالی مرچ‘اور بڑی الائچی کو الگ الگ بھون کر کوٹ لیں۔
2:- تیل گرم کرکے آلو کے کیوبز ڈالیں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
3:- اسی تیل میں پیاز ڈال کر فرائی کریں‘تھوڑی نرم ہو جائے تو گوشت‘ادرک‘لہسن‘نمک‘مرچ ‘دھنیا‘ہری مرچ‘ہلدی‘مٹر ڈال کر 2منٹ فرائی کریں۔اس کے بعد پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔
4:- گوشت گل جائے تو اس میں بھنی ہوئی دار چینی ‘سبز الائچی‘لونگ‘کالی مرچ‘بڑی الائچی اور چینی ڈال کر بھونیں۔
5:- تیل الگ ہونے لگے تو آٹا آدھا کپ پانی میں ڈال کر مکس کریں اور احتیاط سے گوشت میں چمچہ چلاتے ہوئے آٹا ڈال دیں اور بھنا ہوا زیرہ بھی ڈال دیں۔
6:- 2منٹ پکا کر دم پر رکھ دیں‘آلو کے کیوبز ڈال دیں اور کھانے کے وقت گرم گرم شروع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں