غریب کا جینا محال ہوچکا، عوام کٹھ پتلی حکومت کوگھر بھیجنے کیلئے میرا ساتھ دے، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ میں کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہا ہوں اور اسے گھر بھیج کر ہی چھوڑوں گا۔

لاڑکانہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غریب دشمن حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، ایک سال میں لاکھوں لوگوں افراد کو بے روزگار کردیا گیا، حکومت نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن تجاوزات کے نام پر گھر بھی چھین لیے گئے، کٹھ پتلی حکومت کراچی پرقبضہ کرناچاہتی یہ ان کی بھول ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب بھی کٹھ پتلی حکومت آتی ہے وہ عوام کوخوش نہیں رکھ پاتی، ظالم غریب دشمن حکومت ہے غریب عوام کا خون چوس رہی ہے، اب میں نے پیپلزپارٹی کا پرچم تھام لیا ہے اور عوام دشمن اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف کھڑا ہوا ہوں، میں کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہا ہوں جس نے عوام کا جینا حرام کردیا، پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے مجھے اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں