چکن 65 ودھ زیرہ رائس (کراچی کی مشہور ڈش)

پتیلی میں تیل گرم کریں‘ اس میں زہرہ ڈال کر کڑکڑائیں۔ چاول‘ نمک‘ پانی اور چکن کیوب ڈال کر اُبالیں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں
چکن 65 ودھ زیرہ رائس (کراچی کی مشہور ڈش)
اجزاء: چکن :(بون لیس)آدھا کلو، نمک: حسب ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچہ، چاٹ مصالحہ: آدھا چائے کا چمچہ، ہلدی پاؤڈر: چوتھائی چائے کا چمچہ، سیاہ مرچ پاؤڈر: چوتھائی چائے کا چمچہ، لہسن پیسٹ :1 چائے کا چمچہ، چاول کا آٹا: 2 کھانے کے چمچے، کارن فلور: 1 کھانے کا چمچہ، دھنیا پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچہ، تیل فرائنگ کیلئے۔
سوس بنانے کیلئے: تیل حسب ضرورت، لہسن (کٹا ہوا) 1چائے کا چمچہ، کڑھی پتے 8 عدد، ہری مرچیں 4 عدد، گالرک سوس آدھا کپ، سویا سوس 1 کھانے کا چمچہ، پانی چوتھائی کپ۔
زیرہ رائس بنانے کیلئے:
چاول (بھگودیں) 2کپ، نمک حسب ذائقہ، تیل 2کھانے کے چمچے، چکن کیوب 1عدد، زیرہ آدھا چائے کا چمچہ۔
ترکیب: پتیلی میں تیل گرم کریں‘ اس میں زہرہ ڈال کر کڑکڑائیں۔ چاول‘ نمک‘ پانی اور چکن کیوب ڈال کر اُبالیں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں‘ دم لگادیں، مزیدار زیرہ رائس تیار ہیں۔ (نوٹ: چاول میں اتنا ہی پانی ڈالیں کہ چاول گلنے تک وہ پوری طرح خشک ہوجائے۔)
چکن 65 بنانے کیلئے:
چکن کے چوکور ٹکے کاٹ لیں۔ پیالے میں چکن‘ نمک‘ لال مرچ‘ ہلدی پاؤڈر‘ چاٹ مصالحہ‘ سیاہ مرچ پاؤڈر‘ لہسن پیسٹ‘ دھنیا پاؤڈر‘ چاول کا آٹا اور کارن فلور ڈال کر مکس کر کے ایک گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔ سوس پین میں تیل گرم کر کے چکن کی بوٹیاں ڈال کر 4-5 منٹ تک فرائی کریں۔ بوٹیوں کو فرائی پین سے نکال کر الگ کر کے رکھ دیں۔ سوس پین میں 2 کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے لہسن ڈال کر فرائی کریں۔ کڑھی پتے‘ ہری مرچیں‘ گارلک سوس‘ سویا سوس اور پانی ڈال کر 1منٹ تک پکائیں۔ فرائی کی ہوئی چکن کی بوٹیاں سوس میں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کردیں۔ زیرہ رائس کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں