دنیا بھر میں کورونا سے 7 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 41 ہزار 440 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 18 لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 34 لاکھ 7 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 11 ہزار 68 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 71 لاکھ 43 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 130 اور 99 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 854 اور 69 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 27 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 47 ہزار 968 ہے۔

فرانس میں 23 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 59 ہزار 72 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 18 لاکھ 88 ہزار کورونا کیسز اور 64 ہزار 809 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اٹلی میں بھی 18 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 65 ہزار 857 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں