چیمپئنز ٹرافی:قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ برمنگھم میں جاری

حارث سہیل 25 مئی کو انگلینڈ روانہ ہونگے،پاکستان 27 مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔

برمنگھم:(دنیا نیوز) شاہینوں کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں ڈیرے،سرفراز الیون کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں جاری،کھلاڑیوں نے آوٹ ڈور پریکٹس کی اور لہو گرمایا،عمر اکمل کی جگہ سکواڈ میں شامل کیے گئے حارث سہیل 25 مئی کو انگلینڈ روانہ ہونگے،دوسال کے بعد قومی ٹیم میں واپس آنے والے حارث سہیل عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

گرین کیپس 27 مئی کو بنگلہ دیش اور 29 مئی کو آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے،چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون کواوول میں ہوگا،روایتی حریف پاکستان اور بھارت 4 جون کو برمنگھم میں ٹکرائیں گے،بڑے مقابلے کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں