کرائسٹ چرچ واقعےکی تحقیقات کیلئے رائل کمیشن بنانے کا اعلان

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈکی وزیراعظم جسینڈراآرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعے کی تحقیقات کیلئے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی وزیراعظم جسینڈرا آرڈرن نے کہا کہ رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے، کرائسٹ چرچ واقعہ ان میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری میں رسپانس کے بجائے حملے تک کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا،حملے پر سوشل میڈیا اور ایجنسیوں کا کردار کیا تھا، لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حملہ کیسے ہوا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈکی وزیراعظم نے آئندہ ہفتے چین کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین میں نیوزی لینڈ کے سفارتخانے کا افتتاح کریں گی اور چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں