میاں ریاض حسین پیرزادہ کی ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن شپ میں شاندار کامیابی پر محمد انعام کو مبارک باد

اسلام آباد(آرڈبلیوپی نیوز)میاں ریاض حسین پیرزادہ، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئن شپ میں شاندار کامیابی پر محمد انعام(-90 KG) اور عنایت اللہ (-70 KG) کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے بالترتیب سینیئر اور کیڈٹ کیٹیگری میں سونے کے تمغے حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ یہ چمپئن شپ 13-15اکتوبر2017 کو ترکی میں منعقد ہوئی۔
دونوں کھلاڑیوں کے شاندار کھیل کے پیش نظر، ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک تقریب کا اہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کی کمیٹی روم میں کل بتاریخ 28نومبر 2017، دن 2 بجے کیا جائیگا جس میں وفاقی وزیر ان کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر 5لاکھ روپے سے نوازیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس کامیابی کا سہرا پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کو جاتا ہے جس نے ان کھلاڑیوں پر محنت کی اور مواقع فرام کیے کہ وہ اپنی کارکردگی دکھا سکیں۔آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس اہم ایونٹ کی مناسب کوریج کے لیے اپنا نمائندہ اور فوٹوگرافر بھجوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں