دنیا کی امیر ترین عورت نے 7 کھرب روپے خیرات کر دیے

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ اور دنیا کی امیر ترین عورت مک کینزی اسکاٹ نے 7 کھرب روپے خیرات کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مک کینزی اسکاٹ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ انہوں نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران تقریباً 400 فلاحی تنظیموں کو 7 کھرب روپے سے زیادہ امداد دی جو اس وبائی مرض کے خلاف مصروف عمل ہیں۔

مک کینزی اسکاٹ نے کہا کہ وبائی مرض نے امریکیوں کو بہت زیادہ نقصان کیا ہے۔ خواتین اور غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کی صحت مند زندگی بھی بہت متاثر ہوئی ہے تاہم اس وبائی مرض سے ارب پتیوں کی دولت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مک کینزی اسکاٹ نے اپنے سابق شوہر ایمیزون کے بانی جیف بیزوس سے گزشتہ سال علیحدگی میں دولت کا ایک چوتھائی حصہ وصول کیا تھا اور اب یہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں